پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے سیلز ریکارڈ کی مانیٹرنگ کیلئے 10ٹیمیں تشکیل دیدیں
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات کار میں ریسٹورنٹس کے سیلز ریکارڈ کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے 10 ٹیمیں تشکیل دی ہیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام کے مطابق ان کے علم میں آیا ہے کہ بعض ریسٹورنٹس کے مالکان کسٹمرز سے بل میں سیلز ٹیکس وصول کر رہے ہیں لیکن پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جمع نہیں کرا رہے ہیں ابھی تک 10 ریسٹورنٹ مالکان اور کیئرز کی جانب سے سیلز ٹیکس چوری کئے جانا ثابت ہوا ہے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیمیں ڈی ایچ اے، ایم ایم عالم روڈ گلبرگ، جوہر ٹائون علامہ اقبال ٹائون کینال روڈ اور ماڈل ٹائون سمیت تمام علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ کریں گی کسٹمرز سے ٹیکس وصولی کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔