شورکوٹ: آئل ٹینکر لیک ہونے سے سینکڑوں لٹر پٹرول سڑک پر بہہ گیا
شورکوٹ (نامہ نگار) ملتان روڈ کوٹھی اڈا کے قریب نیو المکہ ہوٹل پر کھڑے پٹرول سے بھرے آئل ٹینکر کے لیک ہونے سے سینکڑوں لیٹر پٹرول بہہ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور حالات پر قابو پا لیا گیا۔