پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ، طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان، ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال ہائی سکول‘ فیروزوالہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور قائدتعمیر ملت ہائی سکول‘ کچا جیل روڈ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم ‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ریلوے انڈسٹریل سکول زبیدہ انڈسٹریل لوکوشیڈکالونی‘ملائیشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ سلامت پورہ‘ جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 277تھی۔