پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 217 عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ دوروزمیں217عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔ کمیشن کی ٹیموں نے 13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں ملتان، بہاولپور،قصور،پاکپتن، فیصل آباد،شیخوپورہ، مظفرگڑھ، گجرات،سیالکوٹ،اٹک،رحیم یارخان، سرگود ھا اور لاہورشامل ہیں۔کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں770علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سے 217پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ 28اڈے قصور میںبند کیے گئے ہیں ،جبکہ دوسرے ضلعوں میں فیصل آباد کے 24،سرگودھا 18،سیالکوٹ اورمظفر گڑھ ہر ایک میں 17،شیخوپورہ،ملتان ،گجرات اوررحیم یار خان ہر ایک میں 16،پاکپتن 14اوراٹک 13اڈے سیل کیے گئے ہیں۔مزیدبرآںاعدادوشمار کے مطابق 770میں سے201 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔