فیرو زوالہ:ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیرو زوالہ (نامہ نگار) ڈکیتی راہ زنی کی متعدد وارداتوں میںشہری لاکھوں روپے ،مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ڈاکوئوں نے شرقپور کے قریب بیوپاریوں کی گاڑی روک کر گاڑی سوار وارث اور ساتھیوں سے دو لاکھ کی رقم ،موبائل فون چھین لیے ڈاکوئوں نے بنگلہ سکھاں والا کے قریب کار پر فائرنگ کے کر کار کے ٹائر پھاڑ دیے کار سوار اسلم، شبیر او خاتون کو لوٹ لیا نقدی زیورات چھین لیے ڈاکوئوں نے ارشد سے 60ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ڈاکوئوں نے چیک پوسٹ پٹرولنگ پھیکی کے قریب کے نزدیک ناکہ لگاکر کھڑے ڈاکوئوں کے گروہ نے متعدد گاڑیوں کوروک کران میں سوار خواتین سمیت متعدد مسافروں کولوٹ لیا اورپھر واربرٹن چوک میں کئی دوکانوں کے مالکان کولوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ڈاکوئوں کی لوٹ مار کے دوران تاجروں اورراہگیروں نے کئی بارپولیس کواطلاع دی مگر پولیس کاعملہ بروقت نہ پہنچا جس کے باعث ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دریں اثناء سول ہسپتال چوک میں دوموٹرسائیکل سوار ڈاکویونین کونسل کے سیکرٹری سلیم اکبر کولوٹ کرفرار ہوگئے۔