٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭
لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے)4 بار توسیع لینے والے صوبائی سیکرٹری قانون پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ٭ایم این اے رانا زاہد حسین کے جعلی ڈگری پر الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست پر سماعت 25مئی تک ملتوی٭جمشید دستی کے وکیل کو نااہلی کیلئے دائر درخواست پر جواب دینے کیلئے مہلت مل گئی ٭این اے 127 کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمشن و دیگر فریقین سے جواب طلب ٭ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے سموگ کمشن کو رپورٹ داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی گئی٭لاہور میں 27500 نئے درخت لگائے گئے‘ پی ایچ اے نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ٭امتحان و انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرر نہ کرنے کا معاملہ‘ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمشن کو نوٹس جاری ٭معذور شہری بیٹی کو سسرال کے ظلم سے بچانے کیلئے عدالت پہنچ گیا٭کرپشن کیس میں ملوث ملزم عثمان سعید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ٭رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث 2نوعمر بھائیوں کی ضمانت منظور ٭جعل سازی‘ لوٹ مار کے 3مقدمات میں ملزموں کی جائیداد ضبط کرنیکا حکم ٭پنجاب بنک کیس میں 10ملزموں کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی ۔