پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کا مشتاورتی اجلاس
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات برائے کارڈیک کیتھیٹی را یزیشن لیبارٹریزکی رجسٹریشن اور لائسنسنگ پر عمل درآمد کے لئے گزشتہ روزایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ سیشن کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسرپی ایچ سی ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کی کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنسز سٹنٹس کی قیمت،لیبارٹریوں کی رجسٹریشن اورماہرامراض دل کی قابلیت کی جانچ کرنا تھے، جس میںملک کے معروف ماہرین امراض دل نے اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیا۔ یہ سفارشات سپریم کورٹ کے حکم نامے بتاریخ 20 مارچ کا حصہ بن گئی ہیں۔