پوری قوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے: میاں ایوب
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمامیاں محمد ایوب نے کہاہے کہ شریف برادران پاکستان کی سیاسی تاریخ کے میر جفر اور میر صادق ثابت ہو ئے ہیں ، نواز شریف کی سوچ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، وہ ملک کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں ۔ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس ملک میں لائی جائے، جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے کو آج خلائی مخلوق نظر آرہی ہے ، قوم نواز شریف کے ڈکیٹٹر سے لیکر جموریت تک کے سفر سے باخوبی آگاہ ہے۔