امریکہ اور 6 خلیجی ممالک نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی قیادت پر پابندیاں عائد کردیں
واشنگٹن(آن لائن+سنہوا) امریکہ اور 6 خلیجی ممالک نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی قیادت پر پابندیاں عائد کردیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور سعودی قیادت میں کام کرنے والے ٹیرارزم فائنانسنگ اینڈ ٹارگٹنگ سینٹر (ٹی ایف ٹی سی) کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں حزب اللہ کی شوریٰ کونسل پر عائد کی گئیں، جس کے سربراہ حسن نصر اللہ اور نائب نعیم قاسم ہیں، دیگر 4افراد بھی شامل ہیں ۔ ان پابندیوں کے تحت ان افراد کے اثاثے اور بینک اکاو¿نٹس منجمد کر دیئے گئے۔دوسری جانب ٹی ایف سی ٹی کے 6 خلیجی ممالک یعنی سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے حزب اللہ کے دیگر 9 رہنماو¿ں پر بھی پابندیاں لگا دیں، جو پہلے ہی امریکی محکمہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ٹی ایف سی سی، جس کے قیام کو محض ایک سال ہوا ہے، نے مشترکہ طور پر پابندیاں عائد کی ہیں۔گزشتہ برس اکتوبر میں اس گروپ نے یمن میں داعش اور القاعدہ کے اہم سربراہوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے سیکرٹری اسٹیو میوچن نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ٹی ایف ٹی سی نے عالمی سکیورٹی کے لیے ایران اور حزب اللہ کے اثر کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دوبارہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔'یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب 10 روز قبل حزب اللہ نے لبنان کے انتخابات میں پارلیمنٹ کی کافی نشستیں حاصل کیں۔
پابندیاں