انٹرنیشنل میوزیم ڈے آج منایاجائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیابھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے(آج) جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کے عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسزوغیرہ کا اہتمام کیاجائے گا جن کا مقصد عوام کے اندر اپنی تہذیب، ثقافت، تاریخ کو محفوظ رکھنے کے بارے میں شعور اجاگر کرناہے۔