پارٹی فنڈنگ کیس‘ عمران خان کی الیکشن کمشن فیصلہ کیخلاف درخواست
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس/اکائونٹس کی تفصیلات مبینہ طور پر اکبرایس بابرکو فراہمی کے معاملہ پرعمران خان نے الیکشن کمشن کے بارہ مارچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے درخواست میں استد عا کی گئی ہے عدالت الیکشن کمشن کا بارہ مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی کی کارروائی کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمشن کے اختیارات کا تعین کردیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمشن میں پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں گے عدالت الیکشن کمشن کو اکاونٹس کی تفصیلات اپنے تک محدود رکھنے کا حکم دے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرکے پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے متعلق تمام ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیاگیا جب کہ اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کی اور اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کارروائی کو پبلک کردیا ہے۔