تاجر برادری مقدس مہینے میں منافع کم سے کم رکھے : خاور رشید
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیائے کی ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اْن کی مشکلات کم کرے اور حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولیات دے۔اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔اسلام ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے، کم وسائل والے لوگوں کا خیال رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذا انہیںسہولیات فراہم کرنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو تاجر برادری اپنا منافع حتی المقدور حد تک کم کردے۔