سرکاری مراعات وقت سے پہلے چھوڑنے کی مثال قائم ‘مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہا¶س خالی کر دیا، گھر منتقل‘ ہیٹ سٹروک سنٹرز متحرک کرنے کی ہدایت
کراچی(وقائع نگار)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلی ہاﺅس خالی کر دیاہے۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے سی ایم ہاﺅس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ مراد علی شاہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی ہاﺅس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیٹ ویو کی پیش گوئی پر احکامات جاری کر دئیے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہا¶س کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری صحت اور کمشنر کراچی کو فون کیا اور موبائل ہسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیٹ سٹروک سنٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہیٹ سٹروک سنٹرز متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
گھر منتقل