عدالت میں عدم پیشی پر 9 فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری
کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان مقصود ، خورشید احمد جان ، عبدالہنان ، فیصل الیاس ، جان حسن ، قدیر اطہر ، ، خرم عدیل ، اقبال شکور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ماحولیاتی ماہرین کے ہمراہ فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران 90 فیصد فیکٹریوں کو ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دیا تھا ۔
فیکٹری مالکان