بلوچستان کا 20 ارب 81 کروڑ کا ضمنی بجٹ منظور
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2017-18ء کا 20 ارب 81 کروڑ 4 لاکھ 42 ہزار 445 روپے کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا‘ ضمنی مطالبات زر میں غیرترقیاتی مَد میں 19 ارب 9 کروڑ 91 لاکھ 92 ہزار 320 روپے 17 جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے ایک ارب 71 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار 125 روپے دومطالبات زر شامل ہیں۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مشیرخزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے ایوان میں غیر ترقیاتی مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہ ایک رقم جو ایک کروڑ ایک لاکھ 42 ہزار روپے سے متجاوز نہ ہو وزیراعلیٰ کو ان اخراجات کی کفالت کیلئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے اختتام 30 جون 2018ء کے دوران بسلسلہ مد ’’عمومی نظم و نسق‘ (بشمول ریاستی ادارے‘مالی نظم و نسق معاشی ضابطگی ‘ شماریات ‘ تشہیر اور اطلاعاتوغیر‘‘ برداشت کرنے پڑیں گے‘ ایک رقم جو 8 ارب 23 کروڑ 17 لاکھ 86 ہزار 220 روپے بسلسلہ مد پنشن‘ ایک رقم جو 10 کروڑ 7 لاکھ 66 ہزار 910 روپے بسلسلہ مد انصاف‘ ایک رقم جو 3 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار 80 روپے بسلسلہ مد جیل و قید و بند مقامات‘ایک رقم جو 2 ارب 4 کروڑ 14 لاکھ روپے بسلسلہ مَد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ‘ ایک رقم جو 32 کروڑ 40 لاکھ روپے بسلسلہ مد ورکس اربن بی واسا‘ ایک رقم جو ایک ارب 79 کروڑ 33 لاکھ 93 ہزار 360 روپے بسلسلہ مد ثانوی تعلیم‘ایک رقم جو 61 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار 200 بسلسلہ مد کھیل و تفریحی سہولیات‘ ایک رقم جو 18 کروڑ 30 لاکھ 63 ہزار روپے بسلسلہ مد معدنی و سائل‘ ایک رقم جو ایک کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 400 روپے بسلسلہ مد محکمہ پراسیکیوشن ایک رقم جو 10 کروڑ 70 لاکھ 40 ہزار روپے بسلسلہ مد طبی تعلیم‘ ایک رقم جو 89 لاکھ 9 ہزار 300 روپے بسلسلہ مد قانونی خدمات و قانونی امور‘ ایک رقم جو 35 کروڑ 46 لاکھ 92 ہزار 70 روپے بسلسلہ مد محکمہ توانائی‘ ایک رقم جو 7 لاکھ 70 ہزار 800 روپے بسلسلہ مد صوبائی محتسب‘ ایک رقم جو 2 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ بسلسلہ مد سبسڈیز ‘ایک رقم جو 34 کروڑ 5 لاکھ 60 ہزار روپے بسلسلہ مد Public Debt Discharged‘ ایک رقم جو 2ارب 80کروڑ75لاکھ روپے بسلسلہ مد ریاستی تجارت مشیر خرانہ نے ترقیاتی اخرجات کی مد میں مطالبات زر کی تحاریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک رقم جو 34 کروڑ 20 لاکھ 34 ہزار 52 روپے سے متجاوز نہ ہو وزیراعلیٰ کو ان اخراجات کی کفالت کیلئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے اختتام 30 جون 2018ء کے دوران بسلسلہ مد ’’امن عامہ و حفاظتی امور‘‘ برداشت کرنے پڑیں گے ایک رقم جو ایک ارب 36 کروڑ 92 لاکھ 16 ہزار 73 روپے بسلسلہ مَد ہائوسنگ اینڈ کمیونٹی کی منظوری دی جائے جس پر ایوان نے متفقہ طور پر تمام 19 مطالبات کی منظور ی دیتے ہوئے ضمنی بجٹ کو منظور کر لیا۔
بلوچستان ضمنی بجٹ منظور