حیدرآباد‘ اکرم واہ نہر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی
حیدرآباد(نامہ نگار) ہوسٹری کے علاقے گوٹھ پھلن بالادی کے قریب اکرم واہ نہر سے ایک شخص کی تشدد زدہ اور ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال حیدرآباد کے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق لاش کا چہرہ مسخ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
لاش ملی