صاف پانی سکینڈل‘ شہباز شریف کے داماد کے خلاف مزید ثبوت سامنے آ گئے
لاہور (نوائے وقت نیوز) صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید انکشافات سامنے ا گئے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کی کمپنی کو نوازنے کے لئے مسابقتی ریٹس نظر انداز کئے گئے۔ صاف پانی کمپنی نے کم ریٹ چھوڑ کر علی عمران یوسف سے تقریباً 35 فیصد مہنگا معاہدہ کیا۔ علی عمران کے پلازے میں صاف پانی کمپنی کا دفتر لینے کیلئے کئی دیگر پلازوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پونے گیارہ لاکھ کا دفتر چھوڑ کر ساڑھے 23 لاکھ روپے ماہانہ پر دفتر کرائے پر لیا گیا اور چیک کے ذریعے 2 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 800 روپے کی ادائیگی کی گئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے داماد عمران علی کے پلازے میں فلور لینے سے قبل وزیرِاعلی کو بریفنگ دی گئی تھی۔
صاف پانی سکینڈل