شاہد خاقان سے آج ملاقات ہو گی، نگران وزیراعظم کے اعلان میں تاخیر ہو سکتی ہے: خورشید شاہ
اسلام آباد (صباح نیوز) نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملہ میں حکومت اپوزیشن میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان آج بروز جمعہ پھر ملاقات ہو گی۔ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان پر بات چیت ہو گی۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مل کر نام کا اعلان کر سکتے ہیں۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ ہا¶س میں میڈیا کے استفسار پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد ہو جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان میں مزید 2، 3 روز کی تاخیر ہو سکتی ہے۔
خورشید شاہ