وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری دیدی‘ بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہو گا
اسلام آباد(این این آئی‘ نوائے وقت نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی۔اس سلسلے میں بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکا‘ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سلامتی اور معاشی صورتحال سمیت 27 نکاتی ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں فاٹا اصلاحات کا ایجنڈا سہرفہرست تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے پاکستان سافٹ وئر ایکسپورٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایف سی کے ایم ڈی کے تقرر کےلئے قواعد وضوابط کی منظوری بھی دی۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے اسلحہ کی کمرشل امپورٹ کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے اور اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاو¿ں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں برازیل اور سری لنکا کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ روس کے ساتھ مالی امور سے متعلق معاہدے، سٹنٹ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔
وفاقی کابینہ