مجلس عمل اسرائیلی مظالم کے خلاف آج یو م احتجا ج منا ئے گی
کراچی( نیو ز رپو رٹر ) متحدہ مجلس عمل کی اپیل پر کل جمعہ اٹھارہ مئی کو (آج) بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی اورسترسالہ صیہونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسیطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں سندھ میں بھی کراچی تاء کشمور یوم احتجاج منایا جائے گا۔صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جمعہ کو کراچی حیدرآباد سکھرلاڑکانہ میرپور خاص سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے مظاہروں سے متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتوں کے صوبائی ومقامی قائدین خطاب کریں گے جبکہ علمائے کرام اپنے خطاب جمعہ میں اسرائیل کی درندگی کے خلاف آواز بلند اورمذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔دریں اثنا ء مجلس عمل کراچی کے تحت 18مئی کو آج جامع مسجد بنوری ٹائون مسجد پر بعد نماز جمعہ ڈیڑہ بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جس سے ایم ایم اے کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمان ودیگر خطاب کریں گے۔