کراچی میں بجلی‘ پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہری سڑکوں پر آ گئے
کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف سنگر چورنگی کے قریب شہریوں کا احتجاج‘ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آگ لگا دی‘ ٹریفک کی آمد و رفت معطل اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ پہلے روزہ پر افطار سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت پر ہونے والے احتجاج کے باعث گاڑیوں میں سوار افراد خاص طور پر دفاتر اور روزگار سے گھروں کو واپس جانے والوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔