اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی‘ بدنام کار لفٹر قطب الدین عرف حاجی پاکستان گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) اینٹی کار لفٹنگ سیل نے بدنام کار لفٹر قطب الدین عرف حاجی پاکستان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اے سی ایل سی اسد رضا کے مطابق ملزم قطب الدین عرف حاجی پاکستان گاڑیوں کی چوری کی ڈیڑھ ہزار سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیاں چوری کرتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔