ناصر جمشید کیس کی سماعت آج پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کرے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل ٹوسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پرملوث ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کیس کی سماعت آج پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کرے گا۔تین رکنی ٹربیونل کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںہو گی جس مین پی سی بی اینٹی کرپشن یونت کی جانب سے تفضل رضوی پیش ہو ں گے جبکہ انگلینڈ میں مقیم ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ ان کی نمائندگی کریں گے۔ گزشتہ سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے پی سی ابی انیٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے ساڑھے چارسو صفحات پر مشتمل اپنی اوپننگ سٹیٹمنٹ جمع کرائی تھی جبکہ آج ناصر جمشید کے وکیل اپنی سٹیٹ منٹ جمع کرائیں گے جس کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت ہو گی۔یاد رہے کہ ناصر جمشید پر چارجز لگائے گئے ہیں کہ انہوںنے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن سمیت کرکٹروں کو سپات فکسنگ کی طرف راغب کرنے کے لئے رابطے کئے تھے ۔تاہم ناصر جمشید نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں چیلنج کر رکھا ہے۔