آئرلینڈ مکمل کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان بھیجنے پر تیار
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ کھلانے والی پاکستان ٹیم اور اْس کا رویہ بھاہ گیاہے۔آئرلینڈکرکٹ بورڈنے پاکستان کا رسمی طور پر ’تھینک یو‘کہنے کے بجائے عملی طورپر ساتھ دینے کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ائرلینڈکا دورہ پاکستان شیڈول ہواتھا لیکن لاہور کے اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے سے یہ دورہ? منسوخ ہوا۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا?ئر لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں مکمل کرکٹ سیریز کھیلنے کے بے قرار ہے۔آئرش بورڈ چیف ایگزیکٹیو کو محض پی سی بی کی جانب سے دعوت کا انتظار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف ایگزیکٹو وارن ڈیو ٹروم نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی حامی بھرلی ہے،ٹیم دورے میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ملاہائیڈ میں کھیلے گئے۔ آئرش تاریخ کے اولین ٹیسٹ میچ کے بعدغیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے دعوت نامے سے ہی قبل رضامندی ظاہر کردی ہے۔اس حوالے سے آئرش بورڈ چیف کا کہنا تھا کہ اگر ستاروں کی چال درست رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم پاکستان سیریز کھیلنے نہ جائیں۔ ہمارا بورڈ دورہ پاکستان کے لئے مکمل طور پر تیار ہے تاہم تمام ا?ئرش کرکٹ اسٹارز سے مشاورت کی جائے گی اور اگر وہ تیار ہوئے تو پاکستان جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی بھی آئرلینڈ -پاکستان کا ٹیسٹ دیکھنے کیلئے ڈبلن کے ملاہائیڈ اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے آئرش حکام سے ملاقاتیں کیں اور ممکنہ طورپر آئرلینڈحکام کو دورہ? پاکستان کی دعوت بھی دی تاہم انہوں نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔نجم سیٹھی سے ملاقات کے حوالے سے آئرش کرکٹ چیف نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ٹیسٹ میچ کے دوران غیر رسمی گفتگو ہوئی ہے، انہوں نے آفیشل دعوت ابھی تک نہیں دی مگرہم نے ان کو واضح کہہ دیا ہے کہ جس وقت وہ سکیورٹی معاملات کلیئر دیکھیں تو ہمیں دعوت دیں ہم ضرورکھیلنے جائیں گے۔دوسری جانب،یہ اطلاعات سامنے رہی ہیں کہ آئرش حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 میں آئرلینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورے کے لئے پلان بنالیا ہے۔جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔