کراچی میں ملک کی پہلی سافٹ بال اکیڈمی قائم کی جارہی ہے‘ آصف عظیم
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے جون میں ملک کی پہلی سافٹ بال اکیڈمی کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی میں اکیڈمی قائم کی جا ئے گی۔ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کا کہنا ہے کہ ملک میں سافٹ بال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مد ۔ بعد لاہور،کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی اکیڈمیزقائم کی جائیں گی۔ فیڈریشن کے صدر حیدرخان لہری نے اپنے کراچی کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ اکیڈمی کے قیام نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کواس کھیل کی جدید تیکنیک ، قواعد و ضوابط سے آگاہی فراہم کرنے اور ان کی فزیکل فٹنس کوبہتربنانے کیلئے اکیڈمی کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آصف عظیم نے کہا کہ سافٹ بال اکیڈمی میں غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاسے رابطہ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ قومی ویمنز اورمینز ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بھی مختلف ممالک کے کوالیفائڈ کوچز سے بھی بات چیت جاری ہے۔ آصف عظیم کامزید کہنا تھا کہ اکیڈمی میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی تربیت مکمل ہونے کے بعد بیرون ممالک ہونے والے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کورس میں بھی شرکت کیلئے بھیجا جائے گا سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے محمدناصر کو کراچی کی اکیڈمی کاڈائریکٹر ،عمران زمان کوآرڈینیٹرجبکہ فراز اعجاز کوچیف کوچ نامزد کیا گیا ۔