ٹریوکالر کی پاکستان میں تشہیر
اسلام آباد(کامرس ڈیسک) Truecaller نے پاکستان میں برانڈز کے لیے اپنے ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کا اجرا کر دیا ہے۔ ثنا صفیناز کی لان 18 کمپین نے اس اجرا کا ساتھ دیتے ہوئے Truecallerانوینٹری پر ہفتہ بھر طویل دو علیحدہ علیحدہ روڈ بلاکس میں 33 ملین امپریشنزجنریٹ کیے۔Truecallerپاکستان میں لاکھوں استعمال کنندگان کے ساتھ،جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کو وسیع کرتا رہے گا اور اس علاقے میں ایڈورٹائزرز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے اپنی بے مثال ایڈ انوینٹری کھول رہا ہے۔ Truecaller نے پاکستان میں اپنا ایڈ مینجر بھی ایکٹیویٹ کر دیا ہے ۔