پارکو کاٹیکنپ ایف ایم سی سے پی ایم سی معاہدہ
کراچی (کامرس ڈیسک) پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو)نے ٹیکنپ ایف ایم سی سے ایک مکمل مربوط،ڈیپ کنورژن ریفائنری بمقام حب نزد کراچی،پاکستان میں پری- ای پی سی (Pre-EPCؑؑ) سرگرمیوں کے انتظام کیلئے پروجیکٹ مینجمنٹ (PMC)سروسزکا معاہدہ کیا ہے ۔منصوبہ کاانتظام و انصرام پارکو کی ذیلی کمپنی،پارکو کوسٹل ریفائنری لمیٹڈ(PCRL)کرے گی ۔ مکمل ہونے پر منصوبہ میں250,000بیرل یومیہ کی استعداد کی حامل ایک جدید،ڈیپ کنورژن ریفائنری اور منسلکہ مرین لوڈنگ کی سہولیات بھی شامل ہوںگی ۔ معاہدے پرپی سی آر ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق رضٰوی اور ٹیکنپ ایف ایم سی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ریکارڈوموئیزونے دستخط کئے۔اس موقع پر سیکریٹری وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن ا ور چیئر مینPCRLسکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ’’پاکستان میں توانائی اور فیول کی تیزی سے بڑھتی طلب کوپیشِ نظر رکھتے ہوئے فیول کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔