ایچ آر ایم گروپ کیلئے برانڈ ایوارڈ
کراچی (کامرس ڈیسک) ایف پی سی سی آئی برانڈ ایوارڈز 2018میں معروف ایچ ایم آر گروپ کے گروپ ڈائریکٹر حسنین پردیسی کوبہترین بلڈرکے ایوارڈسے نوازا گیا، وفاقی وزیربرائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے انہیں ایوارڈ دیا۔اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر حسنین پردیسی ،چیئرمین حاجی رفیق پردیسی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر فاران عمر نے کہا کہ اس کامیابی میں ٹیم کے تمام ممبران کا برابر حصہ ہے۔