حسین لوائی چیئرمین بورڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج منتخب
کرا چی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں متفقہ طور پر حسین لوائی کو چیئرمین بورڈ منتخب کرلیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق حسین لوائی سمیت 6ارکان کو پی ایس ایکس کے بطور آزاد ڈائریکٹر 3سال کے لئے تعینات کردیا گیا ہے جس کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ۔