حکمران جماعت کیلئے کڑا امتحان!
مکرمی! جوں جوں جمہوریت کا قافلہ منزل مراد کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے توںتوں حکمران جماعت کے لیے عرصہ امتحان بھی طویل ہوتا جا رہا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ حکومت بلکہ پاکستان مخالف بیان نے جہاں پورے ملک میں اک طوفان کھڑا کر دیا ہے وہیں ہمارے ازل دشمن بھارت کے ایوانوں میں خوشی کے شادیانے بج رہے ہیں کیونکہ اس بیان نے بھارتی مو¿قف کو تقویت دی ہے جو شروع دن سے پر تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذمے دار پاکستان کو سمجھتا آ رہا ہے۔ آئندہ ہونے والے عام انتخابات اور ملک میں پائی جانے والی سیاسی گرما گرمی اور بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ میاں صاحب نے نہ صرف اپنے پاو¿ں پر خود کلہاڑی ماری اور اپنی سیاسی ساکھ کو خراب کیا بلکہ قومی اتحاد کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ میاں صاحب کو ایسے بیانات کی پھلجڑیاں چھوڑنے سے مکمل اجتناب کرنا چاہئے جو ملک وقوم کو کڑے امتحان میں ڈال دیتی ہیں (کامران نعیم صدیقی، لاہور) 0321-4583855