حیدرآباد بدین‘ جامشورو اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
حیدرآباد(نامہ نگار) شدید گرمی کے دوران بھی حیدرآباد بدین‘ جامشورو اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے خلاف حیدرآباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ گڈز ناکہ چوک پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلاکر سڑک بند کردی۔ جس کے باعث اسٹیشن روڈ‘ فقیرکا اپڑ‘ پنجرہ پول‘ تالاب نمبر تین سے کلاتھ مارکیٹ تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ اسی طرح کوٹری‘ بدین اور ٹنڈومحمد خان میں بھی مظاہرے ہوئے۔