میرپورخاص میں اراضی کا سروے شروع
میرپورخاص(نامہ نگار) ایڈیشنل کمشنرIIمیرپورخاص ڈویژن محمد حسین خاصخیلی کی صدارت میں ان کے دفتر میں لینڈ اکیوزیشن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپناکام ذمہ داری سے انجام دیں زمینوں کاسروے کاکام تیزی سے کیا جائے اورداخلہ ریکارڈ رکھا جائے تاکہ لوگوں کے حقوق محفوظ ہوسکیں ۔