پاکستان پر شیلنگ اور فوجی کی ہلاکت کا الزام‘ افغانستان میں مظاہرے: ڈیورنڈ لائن پر مبینہ تعمیرات کی مذمت
کابل(این این آئی)افغان عوام نے سرحد پارسے پاکستانی فورسزکی مبینہ شیلنگ اور فوجی کی مبینہ ہلاکت کے خلاف مظاہرے اورڈیورنڈ لائن پر مبینہ پاکستانی فورسزکی جانب سے تعمیرات کی مذمت کی،ہفتہ کو صوبہ بلخ اورصوبہ ہلمند کے سیکڑوں مظاہرین نے پاکستان پر افغان کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اس سلسلے میں ضرور ی اقدامات کرے ۔ادھر افغان وزارت داخلہ نے الزام عائد کیاکہ پاک فورسزپچھلے چند دنوں سے زیروپوائنٹ پر غیرقانونی بنکرزتعمیرکررہی ہیں۔