آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ پاک فوج داخلی اور خارجی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری اس کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کررہے ہیں جبکہ شرکاء میں کورکمانڈر، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز شامل ہیں ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاک فوج میں تربیت مکمل کرنے والے نئی فوجی جوانوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن لائق تحسین ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی ہرطرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں فوجی افسروں کی ترقیوں کی سفارشات تیارکی جائیں گی جنہیں آئندہ اجلاس میں منظورکیا جائے گا ۔