تیز ہوا کے باعث فوجی کے مقبرے پر رکھا جانے والا ایک بڑا گلدستہ یوکرائن کے صدرکے منہ پرجا لگا۔
یوکرائن کے صدر وکٹریانوکووچ اپنے روسی ہم منصب دمتری میدوف کے ہمراہ ایک گمنام فوجی کے مقبرے پر پھول چڑھانے گئے تھے ۔ صدرنے گلدستہ رکھ کر جیسے ہی احتراماً سر جھکایا تو تیز ہوا کے باعث گلدستہ سٹینڈ سمیت ان کے سر پر آ لگا۔ حفاظت پر معمورافراد نے فوری طور پر ان کے سر سے گلدستہ ہٹایا ۔ صدر اس واقعے کے بعد اپنے سر کو سہلاتے رہے تاہم انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ ادھر روسی صدر دمتری میدوف کے باڈی گارڈز نے بھی فوری طور پران کے گلدستے کو قابو کر لیا اور وہ حادثے سے محفوظ رہے۔