اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارت خزانہ کی ٹیم کی عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ ایک اہم فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے قومی ترقی اور مالیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے کی اصلاحات کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، جو وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں طور پر لاگوخیال کیا گیا۔ جو تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی معیشت کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایک اجلاس میں قومی صحت و آبادی پالیسی 2025-34 کی تیاری کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور امریکی آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کے وفد کی سی ای او کی قیادت میں ملاقات کی۔ اے آئی ٹیکنالوجی فرم، کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان میں ایفینیٹی کی توسیعی کاروباری ،، سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہائرنگ، اور ٹیکس نظام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے ایفینیٹی کی ترقی اور پاکستان میں اس کی مسلسل سرمایہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت آئی ٹی اور زراعت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان بنانے کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا، یہ اقدام پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل فنانس کے رجحانات کے مطابق رکھنے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنے میں مدد دے گا۔
مالیاتی، تجارتی ،نجی شعبے کی اصلاحات ، یکساں حکمت عملی ضروری: وزیر خزانہ
Mar 18, 2025