مخالفین تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں: خرم منور

Mar 18, 2025

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم منور منج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کو شعور دیا اور عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر مثالی جدوجہد کی مخالفین تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے شدید خوفزدہ ہیں اورپارٹی کو ختم کرنے کی خاطر مذموم سازشیں کررہے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے اور پارٹی کی جاری احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے ان پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات زیادہ دیر نہیں چل سکتے یہ ریت کی دیوار ثابت ہوں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری خرم منور منج نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے عوامی مینڈیٹ پر دھاندلی سے قبضہ کر کے اقتدار پر مسلط ہونیوالے جلد اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوں گے، تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے، یہ پرانا پاکستان نہیں ہے اب لوگ بیدار ہو چکے ہیں اور اپنے جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اب بھی پی ٹی آئی کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جارحیت حکمرانوں کی جمہوریت پسندی کے دعوؤں کی کھلی نفی ہے، جمہوری معاشرے میں بے گناہ سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔



مزیدخبریں