
چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کیے گئے ہیں،لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں: اسد عمر ، فواد چوہدری
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے،عدالتیں خاموش نہ رہیں وکلا اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں۔