سینیٹ گولڈن جوبلی اجلاس میں رضا ربا نی کی قردادمتفقہ طور پر منظور

سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایو ان با لا کا خصوصی یا دگاری تین روزہ اجلا س چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اختتام پذیر ہوا۔ اجلا س کے اختتامی روز سینیٹر رضا ربا نی کی جا نب سے قرا ر داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظورکر لیا گیا جس میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اقدار کے فروغ ' وفاق کی مضبوطی ' رواداری اورآئینی نظام کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیاگیا جو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن تھا۔ ایوان بالا نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ سینیٹ کے پچاس سال مکمل ہونے پرمنعقدہ یادگاری اجلاس سے ایوان کے صوبائی خودمختاری وفاق کی مضبوط اور پاکستان کی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے حوالے سے عزم کو تقویت ملے گی۔سینیٹ کی گو لڈ ن جو بلی کے مو قع پر وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دی تھی، یہ یادگاری سکہ آج سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے (باقی صفحہ 7پر)