اسلام آباد، موٹرسائیکل سواروں نے ہزاروں روپے چھین لئے، 5 لاکھ چوری
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ آئی نائن کو عابد محمود عباسی نے بتایا کہ آئی ایٹ فورمیں میری پانچ لاکھ روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ گولڑہ کو عاصم نذیر نے بتایا کہG 12/1 میں دو مسلح افراد مجھ سے 37ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کرپا کو واجد الیاس نے بتایا کہ جناح گارڈن میں میرے گھر سے 55ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرلئے گئے تھانہ شالیمار کو عاشق حسین نے بتایا کہ ایف ٹین فور سے میرے بجلی کے تار کے ڈبے چوری کرلئے گئے۔