Waqt News
Friday | March 31, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • الحمدللّٰہ بخیریت و عافیت واپس گھر پہنچ چکا ہوں، اظہر مشوانی
  • چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ رشید
  • 15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • میانمار کی فوج نے آنگ سان سوچی کی پارٹی تحلیل کر دی
  • مسجدالحرام کی تیسری توسیعی چھت پر پہلی بار نماز کی ادائیگی

 ”چند پاکستانی سیاستدان، اپنی اپنی جورُو کے غلام !“

Mar 18, 2023 8:17 AM, March 18, 2023
  • اثر چوہان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 ”چند پاکستانی سیاستدان، اپنی اپنی جورُو کے غلام !“

 معزز قارئین ! ۔ مَیں اپنے کالم میں کئی بار لکھ چکا ہُوں کہ ” نامور قانون دان اور سیاستدان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ، بیرسٹر اعتزاز احسن سے میرے قبل از مسیح سے تعلقات ہیں لیکن، اُن سے میری دو تین سو سال بعد ملاقات ہوتی ہے ۔ آج مجھے پھر اُن کے حوالے سے ” نوائے وقت “ میں شائع ہونے والا اپنا 9 اپریل 2013ءکا کالم یاد آ رہا ہے، جس کا عنوان تھا ” ہر کوئی ہے غلام جورُو کا!“۔ دراصل 7 اپریل 2013ءکو، سینیٹر چودھری اعتزاز احسن اپنی اہلیہ ۔ بیگم بشریٰ اعتزاز احسن صاحبہ کے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرانے لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر گئے تو، میڈیا سے گفتگو کرتے ہُوئے اُنہوں نے کہا تھا کہ ”مَیں اپنی جورُو ( بیوی ) کا غلام ہُوں ، اِس لئے کہ ” مَیں اُس کے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرانے آیا ہُوں !“۔

الحمدللّٰہ بخیریت و عافیت واپس گھر پہنچ چکا ہوں، اظہر مشوانی

” کون ، کون جورُو کا غلام ! “ 

اپنی بات کو زیادہ مو¿ثر بنانے کے لئے بیرسٹر اعتزاز احسن صاحب نے کہا تھا کہ ” میری طرح ( اُن دِنوں ) صدر آصف علی زرداری اور عمران خان بھی اپنی اپنی جورُو کے غلام ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور مولانا فضل اُلرحمن بھی اپنی اپنی جورُو کے غلام ہیں اور انگلستان کے شاعر ، ادیب اور ڈرامہ نگار "William Shakespeare" ۔بھی اپنی جورُو کا غلام تھا۔ مَیں نے لکھا کہ ” بیرسٹر اعتزاز احسن صاحب جدّی پشتی سیاستدان ہیں لیکن، تعجب ہے کہ” اُنہوں نے اپنی کامیاب گھریلو وکالتی اور سیاسی زندگی کا راز بتانے میں اتنی دیر کیوں کردِی؟“۔ اگر موصوف اپنی سیاسی اور وکالتی زندگی کے آغاز میں ہی ، محترمہ بشریٰ سے شادی کے ایک سال بعد ہی اعلان کردیتے کہ ”مَیں جورُو کا غلام ہُوں“ تو، اُن کے بعد وکالت اور سیاست کرنے والوں کا بہت پہلے بھلا ہو چکا ہوتا؟“۔ 

چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ رشید

”محترمہ بے نظیر بھٹو !“

صدر زرداری کی اہلیہ محترمہ بے نظیر بھٹو، اب اِس د±نیا میں نہیں ہیں اور ا±ن کے قتل کے 5 سال 3 ماہ اور کچھ دِن بعد، اعتزاز احسن، صدر صاحب کی گھریلو زندگی پر روشنی ڈال کر، ا±ن کی ترقی اور خوشحالی کی اصل وجہ بتا رہے ہیں۔ ممکن ہے صدر زرداری نے کبھی، نجی ملاقات میں، اعتزاز صاحب کو بتایا ہو کہ ”مَیں بھی آپ کی طرح جور±و کا غلام ہوں“ لیکن اب حالات بدل چ±کے ہیں اور صدر صاحب یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ ” اعتزاز احسن صاحب! مَیں نے تو، وہ بیان محض آپ سے اظہارِ یک جہتی کے لئے دِیا تھا وہ کوئی قرآن اور حدیث کی بات نہیں تھی۔“ 

15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

”عمران خان ! “

مَیں نے لکھا کہ ” عمران خان تو، اب اپنی اہلیہ "Jemima Goldsmith"کو،2004ءکو طلاق دے چکے ہیں اب (9 اپریل 2013ءکو) تو اکیلے ہیں ، پھر اُن پر آج جورُو کا غلام ہونے کا الزام مناسب نہیں ہے ۔ معزز قارئین!۔ یہ الگ بات ہے کہ ” 31 اکتوبر 2014ءکو، عمران خان صاحب کی شادی ریحام خان سے ہُوئی ، پھر اُنہوں نے 30 اکتوبر 2015ءکو، اُسے طلاق دے دِی تھی۔ سوال یہ ہے کہ ” جو، شخص باری باری اپنی دو جورُوﺅں کو، طلاق دے دے ، اُسے بھلا جورُو کا غلام کیسے کہا جاسکتا ہے؟“، پھر کیا ہُوا؟ 18 فروری 2018ئ، عمران خان صاحب کی تیسری شادی بشریٰ بی بی خان سے ہُوئی جو، ماشاءاللہ ابھی تک باقاعدہ ہے ۔ 

میانمار کی فوج نے آنگ سان سوچی کی پارٹی تحلیل کر دی

”میاں نواز شریف ! “

معزز قارئین !۔ جہاں تک ، لندن باسی میاں نواز شریف کا تعلق ہے ،9 اپریل 2013ءکو اُن کی اہلیہ¿ محترمہ (جورُو) بیگم کلثوم نواز صاحبہ حیات تھیں، وہ ، اُن دِنوں حیات تھیں ، قضائے الٰہی سے اُن کا انتقال 11 ستمبر 2018ءکو ، ہوگیا تھا ۔ اُس کے بعد میاں نواز شریف نے کوئی دوسری شادی نہیں کی؟۔ مَیں نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ ” بعض معاملات میں بیرسٹر اعتزاز احسن ،میاں نواز شریف کے وکیل بھی رہے ہیں ، ممکن ہے کہ ” میاں صاحب نے اعتزاز احسن صاحب پر اعتماد کرتے ہُوئے بغیر پڑھے اپنے وکالت نامے پر دستخط کردئیے ہوں کہ ” مَیں اپنی اہلیہ محترمہ ( جورُو) کا غلام ہُوں۔ 

مسجدالحرام کی تیسری توسیعی چھت پر پہلی بار نماز کی ادائیگی

” مولانا فضل اُلرحمن ! “

مَیں نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ ” جہاں تک مولانا فضل اُلرحمن صاحب کا معاملہ ہے ، اُن کے بزرگ ”ببانگ دہل “ (ڈھول کی آواز پر ) عورت کی سربراہی کی مخالفت کرتے رہے ہیں لیکن، اب مولانا کہہ سکتے ہیں کہ ’ ’ جنرل (ر) پرویز مشرف ڈھول ڈھمکّے کے قائل ہوں گے ؟۔ ہم نہیں !“۔ یقینا مولانا صاحب نے ”اجتہاد “ کِیا ہوگا ؟ کیوں کہ اُنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی وزارتِ عظمیٰ کے دونوں ادوار میں اُن کی سربراہی قبول کرلی تھی۔ اُس کے بعد مولانا نے گھر میں بھی اہلیہ محترمہ ( جورُو) کی سربراہی قبول کرلی ہو؟۔ ورنہ اعتزاز احسن اتنے وثوق سے کیسے کہہ سکتے تھے کہ ” مولانا فضل اُلرحمن بھی جورُو کے غلام ہیں!“ ۔ معزز قارئین !۔ موجودہ حالات کے مطابق تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ ” فی الحال مولانا فضل اُلرحمن صاحب کا وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے ! “ ۔ 

 "William Shakespeare" 

مَیں نے لکھا تھا کہ ” برطانیہ سمیت یورپی معاشرے میں "Wife" (جورُو) کو ، "Better Half" (نصف بہتر) کہا جاتا ہے ۔ اِس لحاظ سے اگر ولیم شیکسپیئر اپنی جورُو کے غلام تھے تو اُنہیں کیوں موردِ الزام ٹھہرایا جائے !“ ۔ ایک اور بات کہ” ولیم شیکسپیئر کے دَور کی ملکہ¿ برطانیہ "Elizabeth I" ،کنواری ملکہ(Virgin Queen) کے طور پر مشہور تھیں ، برطانیہ کے عوام و خواص نے کسی بھی مرد کو، "Inferior Half" ( مردِ کہتر ) کے طور پر نہیں دیکھا ۔ 

”من آنم کہ من دانم!“

 معزز قارئین!۔ مَیں نے اپنے بارے بھی لکھا تھا کہ ” مَیں بیک وقت اپنی دونوں جورُوﺅں ،مرحومہ، اختر بانو اور مرحومہ نجمہ کوثر کا شوہر رہا ہُوں ۔وہ باری باری خُلد آشیانی یا جنت مکانی ہو گئی ہیں اِس لئے اب میرا یہ دعویٰ ہے کہ ” اب مَیں جورُو کا غلام نہیں ہُوں ! “ ۔ہمارے معاشرے میں عام طور پر مشہور ہے کہ ” 90 فی صد شادی شدہ مرد جورُو کے غلام ہوتے ہیں اور باقی 10 فی صد جھوٹ بولتے ہیں ۔ اِس وقت صورت یہ ہے کہ ” میاں شہباز شریف ماشاءاللہ اپنی دو جورُوﺅں کے شوہر ہونے کے باوجود وزارتِ عظمیٰ حاصل کر چکے ہیں،جو شخص دو جورُوﺅں کا شوہر ہو،اُسے جورُو کا غلام کیسے کہیں ؟۔بلاول بھٹو زرداری فی الحال غیر شادی شدہ ہیںاِس لئے اُن پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا!“

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اثر چوہان

اثر چوہان

مشہور ٖخبریں
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • ”یونٹی آف کمانڈ“ نہ رہنے کا تاثر 

    Mar 31, 2023
  • مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

    Mar 29, 2023 | 22:53
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • الحمدللّٰہ بخیریت و عافیت واپس گھر پہنچ چکا ہوں، اظہر مشوانی

    Mar 31, 2023 | 22:01
  • چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ ...

    Mar 31, 2023 | 21:54
  • 15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا ...

    Mar 31, 2023 | 21:27
  • میانمار کی فوج نے آنگ سان سوچی کی پارٹی تحلیل کر دی

    Mar 31, 2023 | 21:25
  • مسجدالحرام کی تیسری توسیعی چھت پر پہلی بار نماز کی ادائیگی

    Mar 31, 2023 | 21:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سینٹ اجلاس ، اپوزیشن کے شور شرابہ سے ایوان مچھلی ...

    Mar 31, 2023
  •  ہے کوئی فکر کرنے والا؟

    Mar 31, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Mar 31, 2023
  • ”یونٹی آف کمانڈ“ نہ رہنے کا تاثر 

    Mar 31, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • 1

    حکومت کے عوامی ریلیف پیکیجز میں آئی ایم ایف کی مداخلت

  • 2

    سعودی عرب کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت

  • 3

     ملک کسی نئے سیاسی‘ عدالتی اور آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا

  • 4

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 5

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 1

    جمعہ‘9 رمضان المبارک 1444ھ‘31 مارچ 2023ء

  • 2

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ”پاکستان اور وقت کا تقاضا“

    Mar 31, 2023
  • پی ٹی آئی کی ناقابلِ معافی مہم

    Mar 31, 2023
  •  ادب کی موت کا اعلان کب ہو گا؟

    Mar 31, 2023
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل، انسانی حقوق کمیشن اور مقبوضہ ...

    Mar 31, 2023
  • ”غریبوں کے لئے ، من و سلویٰ کی دُعا!“

    Mar 31, 2023
  • مفت آٹا اور عوام کی حالت زار

    Mar 31, 2023
  • یومِ پاکستان کی ملی جوش و جذبہ سے لبریز تقریب

    Mar 31, 2023
  • ہم آج کتنے برس بعد ملے تھے۔

    Mar 31, 2023
  • ماہ رمضان رب العزت کی رحمتوں کے نزول کا وسیلہ

    Mar 31, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 2

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 3

    رمضان اورمغفرت

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    ارمغان حجاز

  • 3

    ضرب کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group