اوٹسوکا پاکستان نے حب میں نئے پلانٹ کا افتتاح کردیا
حب (کامرس ڈیسک) اوٹسوکا پاکستان لمیٹڈ، جاپان کی ایک معروف ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی نے نیوٹراسیوٹیکل پلانٹ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ اوٹسوکا پاکستان کا نیوٹراسیوٹیکل پلانٹ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،کمپنی ڈائریکٹر مسٹر کویچی اوکاڈا نے کہا، "ہم پاکستانی عوام کو اعلیٰ معیار کی، محفوظ، اور موثر غذائی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو انہیں صحت مند اور فعال زندگی گزارنے میں مدد دے سکتی ہیں۔" یہ پلانٹ۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔"اس موقع پر حنیف ستار- سی ای او اوٹسوکا پاکستان بھی موجود تھے۔