قوی نصیر L'Oréalپاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
کراچی(کامرس ڈیسک)بیوٹی انڈسٹری میںعالی لیڈر L'Oréal Groupنے انتہائی مسرت کے ساتھ قوی نصیر کو L'Oréal Pakistan کا کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔فروری2023سے قومی نصیر نے جنید مرتضیٰ کی جگہ پاکستان میںکمپنی کے آپریشنز کی قیادت سنبھالی۔قوی نصیر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے2008کے بیج کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز نیسلے پاکستان سے کیا، جہاں انہوں نے سیلز اور ٹریڈ مارکیٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، بعد میں انہوں نے یونی لیور پاکستان میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ متعدد برانڈز کا انتظام سنبھالا۔ قوی نصیر نے2020میںL'Oréal Pakistanمیں پروفیشنل پراڈکٹ ڈویژن کے جنرل منیجر کے طور پر شمولیت اختیار کی،ان کا وسیع تجربہ اور مہارت ایک موثر تبدیلی لانے اور سیلون انڈسٹری کی ترقی کی قیادت کرنے میں انمول ثابت ہوا۔قومی نصیر نے اگست2020میں کنزیومر پراڈکٹ ڈویژن کے جنرل منیجر کا عہدہ سنبھالا، جہاں انہوں نے ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کی قیادت کی۔ ان کے اختراعی نقطہ نظر اور اسٹریٹجک وژن نے پائیدار ترقی اور کامیابی کے لیے ڈویژن کو نمایاںمقام دلانے میںاہم کردار ادا کیا۔ اب نئے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر قوی نصیرL'Oréal Pakistanکے ذیلی ادارے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اور L'Oreal میں عالمی سطح پر سب سے کم عمر کنٹری منیجنگ ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں۔
وہ پاکستان میں بیوٹی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی اور تبدیلی کے لیے کمپنی کی جاری کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔L'Oréal Pakistanمیں اپنے کردار کے علاوہ قوی نصیر پاکستان فرانس بزنس الائنس کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر خواتین کی قیادت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ایلیویٹ چیمپئن کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایک وژنری لیڈر ہیں جو ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔قوی نصیر کا اپنی نئی ذمہ داریوںکے حوالے سے کہنا ہے کہ”بیوٹی انڈسٹری میں ایک عالمی لیڈرکے طور پر، L'Oréal خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیداری کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے پر فخر ہے اور خوبصورتی میں جدت اور رہنمائی جاری رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔“L'Oréal Pakistanقوی نصیر کی قیادت میں اپنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے اور پاکستان میں بیوٹی انڈسٹری پر مثبت اثرات ڈالنے کے لیے پرعزم اور کوشاں ہے۔