آئی سی ای سی ای مقابلے میں ٹیوٹا کی پہلی، تیسری پوزیشن

لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل کانفرنس آن انرجی کنورزیشن اینڈ ایفیشنسی میں ٹیوٹا کے طلبہ کی شاندار کارکردگی، یونیورسٹی آف انجیرئننگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 50 کے قریب اداروں اور انڈسڑیز نے اپنے پراجیکٹس پیش کئے۔جس میں ٹیوٹا کے گورنمٹ کا لج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور کے طالب علم محمد شہروزکا پراجیکٹ ہائبرڈ بائیک پہلے نمبر پر قرار دیا گیاجبکہ ٹیو ٹا کے گورنمٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلاءکے طالب علم سید خرم کا فلور کلیننگ ربورٹ تیسرے نمبر پر آیا۔اس کے قبل بھی ٹیوٹا پنجاب کے طلبہ مختلف نیشنل مقابلوں میں متعدد بار شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔