فیصل آباد:کمرشلائزیشن فیسوں کی عدم ادائیگی کیخلاف جاری آپریشن ،17کمرشل پلاٹس کو سربمہر
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر کمرشلائزیشن فیسوں کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں مدینہ ٹائون میں 17کمرشل پلاٹس کو سربمہر کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق سٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ نے مدینہ ٹائون میں کمرشلائزیشن کی منظوری کے بعد طے شدہ فیسیں جمع نہ کرانے والے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی جو بار بار نوٹس موصول کرنے کے باوجود کمرشلائزیشن واجبات ادا نہیں کر رہے تھے۔ جن کے پلاٹس کو سیل کر کے نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے کہ اگر غیر قانونی طور پر سیل توڑی گئی تو قانون شکن افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔