صنعتی زون سندر اسٹیٹ میں 10 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش
سندر(نامہ نگار) موسم بہاد کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے معروف صنعتی ذون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بورڈ آف مینجمنٹ کے زید اہتمام 10 ویں سالانہ ہھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں 700 سے زائد صنعتوں کے صنعتی ورکرز نے اپنی اپنی فیکٹری کو رنگ برنگے پھولوں اور پودوں کے ساتھ سجا دیا جس سے پورا صنعتی علاقہ پھولوں کی خوشبو مہک اٹھا اس موقع پر سابق صدر محمد احمد خان معروف صنتعکار سید معاذ محمود اور ضیاء اللہ خان نے کہا کہ سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ صنعتی ورکرز کو انسان دوست ماحول فراہم کرنے کے لیئے ایسی سرگرمیاں کرتی آئی ہے اور اسی انتظامیہ کی بدولت آج سندر اسٹیٹ پاکستان کی رول ماڈل اسٹیٹ ہے پھولوں کے نمائش کے اہتمام پر اپنی فیکٹری کو سب سے زیادہ خوبصورت انداز میں سجانے والی ٹیم کو سندر اسٹیٹ انتظامیہ کی جانب سے اعزاری شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ پھولوں کی نمائش کے موقع پر صنعتی ورکرز کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے سندر اسٹیٹ کا رخ کیا اور انتظامیہ کے احسن اقدام کو سراہا۔