STEP فری اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کل ہوگا
لاہور(کامرس رپورٹر)STEP کل بروز اتوار فری اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس ٹیسٹ میں سٹیپ کے طلباء کے علاوہ باقی کالجز کے طالب علم بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کامقصد طلباء کی انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے معیارکو پرکھنا ہے۔ ٹیسٹ کے 3000 ٹاپ سکورز کو 100% سکالر شپ کے ساتھ فری انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا موقع دیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ پنجاب کے 100سے زائد شہروں میں100سے زائد STEP کییمپسسز میں اور KPK میں ہدف کالجز میں لیا جائے گا ۔ سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباء آن لائن ٹیسٹ دے سکیں گے۔ Self Assessment Test کیلئے طلباء آن لائنstep.pgc.edu پر رجسٹر کریں یا دفتری اوقات میںقریبی پنجاب کالج کیمپس یا ہدف کالج کیمپس میں جاکر رجسٹر کر وا ئیں یا 080078608 پر کال کریں۔