PNYگروپ آف کمپنیز کے نئے پروجیکٹ PNY کانفرنس کا افتتاح
لاہور(کامر س رپورٹر) PNYگروپ آف کمپنیز نے اپنے نئے پروجیکٹ PNY کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی فیصل یوسف (چیئرمین PITB) کے ساتھ کیا۔ کانفرنس کی میزبانی انتہائی دلکش شخصیت حسیب خان (اداکار اور ماہر تعلیم) نے کی تھی اور یہ کانفرنس مختلف طبقات پر مبنی تھی۔ جیسے کہ ایک جاب پلیسمنٹ سیل جس میں 40+ کمپنیاں، مختلف ورکشاپس، ایوارڈ کی تقریبات شامل تھیں تا کہ مارکیٹ میں نئے آئیڈیاز کو فروغ دیا جا سکے۔ 50+ مہمان مقررین اور معروف نام بطور مہمان خصوصی محمد عثمان شیخ (بانی اور سی ای او OZI گروپ) ڈائریکٹر جولٹا الیکٹرکس)، سعدیہ تیمور (صدر مسلم لیگ(ن ) خواتین ونگ لاہور)، عدیل اصغر (رجسٹرار ITU) اور ملک عامر سلام (چیئرمین کارپوریٹ ریلیشن شپ، مارکیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور)TechGiants کی طرف سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خواتین کو با اختیار بنانے، اور ای کامرس سے متعلق مختلف موضوعات پر پینل مباحثے بھی ہوئے۔ دنیا بھر سے معروف کلیدی مقررین نے بھی آن لائن شمولیت اختیار کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس میں 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
وہاب یونس (PNY CEOگروپ آف کمپنیز) نے کہا کہ یہ صرف PNY گروپ آف کمپنیز کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے جو صرف ایک جگہ سے معیار اور تجربات فراہم کرے گا۔