اسلام آباد :محنت کش طبقے میں گھراورفلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب ہوئی۔جسں میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہیں۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1008 فلیٹس اور 500 گھرشامل ہیں۔فلیٹس مالکانہ حقوق پرمحنت کش طبقے کوالاٹ کیے جا رہے ہیں۔ الاٹیزمیں غریب محنت کش،مزدوروں کی بیوائیں اورخصوصی افراد شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔وزیراعظم عمران خان نے تعمیرشدہ فلیٹس کا جائزہ کیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ مزدور طبقہ خون پسینہ سے ملکی معیشت چلاتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام غریب کےلیے بہترین اقدا م ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت1000 سےزائد فلیٹس اور500 مکانات تیار کئے گئے ہیں، محنت کشوں کوپہلی بارمورٹگیج کی بنیاد پراپنی ذاتی چھت دی جارہی ہے 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والوں کوفلیٹس اورگھروں کےمالکانہ حقوق دیے گئے ہیں،ورکرز کلاس کیلئے قیمت کی معمولی قسط اورآسان شرائط کوبھی یقینی بنایا گیا ہے، سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی سےمنصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ورکرزویلفیئرفنڈفنڈز کی عدم فراہمی پر کانٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔