ڈی پی او وہاڑی سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کی ملاقات
وہاڑی (خبر نگار)ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کی ضلعی صدر ارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں ڈی پی او زاہد نواز مروت سے ملاقات کی۔انجمن تاجران کے عہدیداران نے ڈی پی او کو اپنے تحفظات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ارشاد حسین بھٹی نے کہاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس کے گشت کو بہتر بنایاجائے اور فوری طور پراقدامات کئے جائیں۔ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے تاجروں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رعائت کے مستحق نہ ہیں جہاں بھی کوئی مشکوک شخص نظر آئے فوری طور پر اطلاع دیں ۔